the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کا اثر پوری دنیا میں ہو رہا ہے، لیکن ہندوستان میں ٹرمپ کا اثر شادیوں پر بھی نظر آ رہا ہے۔ دراصل ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکی این آر آئی دولهوں کی ڈیمانڈ میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ لوگ اب بیٹی کے لئے بہترین طرز زندگی کی جگہ کی سیکورٹی سوچنے لگے ہیں۔

پہلے ہندوستان میں امریکہ کے دولهوں کی ڈیمانڈ کافی ہوا کرتی تھی۔ کبھی اخبارات اور میٹرومونيل سائٹوں پر این آر آئی دولهوں کی ڈیمانڈ دیکھی جا سکتی تھی۔ کافی تعداد میں ماں باپ تو اپنی بیٹی کو امریکی شہریت دلانے کے لئے این آر آئی سے شادی کراتےتھے، مگر گزشتہ دو ماہ میں یہ سب بدل گیا۔ نئے امیگریشن قوانین کے تحت ایک تو ایچ ون بی ویزا ملنا مشکل ہو گا، لیکن اگر کسی کو ویزا مل بھی گیا ہے ، تو اس کے پارٹنر پر کئی طرح



کی پابندیاں عائد رہیں گی۔ اتنی پابندیوں کے درمیان کون اپنی بیٹی دینا چاہے گا۔

امیگریشن میں سختی کے علاوہ امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم بڑھنے کی وجہ سے بھی امریکی دولهوں کا کریز کم ہوگیا ہے۔ شادی کی سائٹوں کے مطابق ڈیمانڈ میں اب 30-40 فیصد کی کمی آئی ہے، وہیں جو لوگ این آر آئی سے شادی کر بھی رہے ہیں وہ کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے دولہا زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

امریکہ کی طرف زیادہ توجہ دراصل بہتر طرز زندگی کی وجہ سے رہی ہے۔ مگر اب سیکورٹی ان کی ترجیح بن رہی ہے۔ اپنی بیٹی کی شادی کرنے کے لئے کبھی امریکہ میں رہنے والا این آر آئی دولہا ہر ماں باپ کی پہلی پسند ہوا کرتا تھا، لیکن گزشتہ کچھ وقت میں چیزیں بدلی ہیں اور ماں باپ ہو یا دلہن، ہر کوئی ہندوستان میں رہنے والا دولہا ہی چاہنے لگی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.